ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹنہ: پی ایچ ڈی، ایم اے کی ڈگری والے اب چلائیں گے راشن کا دکان

پٹنہ: پی ایچ ڈی، ایم اے کی ڈگری والے اب چلائیں گے راشن کا دکان

Mon, 23 Oct 2017 10:28:08    S.O. News Service

پٹنہ22اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئندہ جب آپ بہار کی دارلحکومت پٹنہ یا اس کے قرب وجوار کے گاؤں میں گھوم رہے ہوں اور کوئی راشن کی دکان والا یہ بتائے کہ وہ ایم اے، پی ایچ ڈی یاانجینئرنگ کی ڈگری والا ہے تو تعجب مت کرئیے۔اگلے کچھ مہینے میں ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔ پٹنہ ضلع میں تقریباً 2600 راشن کی دکانیں تھیں لیکن ان میں سے کئی دکانیں بند ہو گئیں۔ اس وجہ سے لوگوں کو کافی دوری طے کرکے سامان لینے جانا پڑتا تھا۔ریاستی حکومت نے تقریباً 171 دکانوں کیلئے درخواستیں مانگی ہیں۔جس کیلئے 2000 لوگوں نے درخواست دی ہے۔ پٹنہ کے ریاستی افسر سنجے اگروال کے مطابق ان میں سے105 گریجویٹ ہیں ۔ 31 کے پاس ماسٹرس کی ڈگری ہے۔ ایک شخص نے بی ٹیک کیا ہوا ہے اور ایک شخص نے مگدھ یونورسٹی سے’قدیم زمانے میں منورنجن کے انتظام‘ نام کے مضمون پر پی ایچ ڈی کی ہے۔ منتخب لوگوں میں 93 خاتون ہیں۔

یقینی طور پرزیادہ تر لوگوں نے بے روزگاری سے تنگ آکر راشن کی دکان چلانیکا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت کو امید ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کے اس کام کیلئے آگے آنے سے عام لوگوں کو اور سہولتیں ہوں گی۔ ساتھ ہی حکومت ان کے ذریعہ نئے نئے راشن کی دکانوں کے ذریعہ استعمال کرسکتی ہیں۔حالانکہ صوبہ میں بے روزگاری کی کیا صورتحال ہے، یہ اسکی ایک بانگی بھی ہے ۔سرکری نوکریوں میں بھرتی کا عمل دھیمی رفتار سے چلنے کے باعث لوگ امید چھوڑکر اب کوئی بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔کسی بھی نوکری کیلئے بڑی تعداد میں لوگ درخواست دیتے ہیں۔


Share: